حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vi of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page vi

حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلوۃ والسّلام نے اپنے اس دعوای کی تشہیر اور تبلیغ کے مفوضہ فرض کو ادا کرنے کے لئے جہاں سینکڑوں اشتہار شائع کئے اور ہزاروں خطوط لکھے وہاں اتنی کے قریب مستقل تصانیف بھی شائع کیں۔بہت سے لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ یہ کتب پڑھ سکیں اسی قسم کے لوگوں کے لئے یہ تألیف مرتب کی گئی ہے تا کہ وہ تھوڑے سے وقت میں حضرت مرزا صاحب ہی کی زبانی معلوم کر سکیں کہ آپ کے ذاتی سوانح کیا ہیں؟ آپ کا دعوی کیا ہے؟ اس کے دلائل اور براہین کیا ہیں؟ آپ اپنا کیا مقام بتاتے ہیں؟ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ آپ نے اپنے ماننے والوں کو کیا نصائح فرما ئیں؟ آپ کے مخالفین کا سلوک کیا تھا اور آپ کی طرف سے کیا رد عمل ظاہر ہوا؟ اور پھر یہ کہ آپ نے اپنے سلسلہ کے انجام کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کیں؟۔۔۔۔۔آئندہ صفحات میں آپ ان سب باتوں کا جواب حضرت مرزا صاحب کے الفاظ میں ملاحظہ کریں گے۔اس تالیف میں صرف حضرت مرزا صاحب کے اقتباسات ہی ہیں اپنی طرف سے کوئی مضمون نویسی یا حاشیہ آرائی نہیں کی گئی اور ہر اقتباس کے نیچے آپ کی اصل کتاب کا حوالہ درج کر دیا گیا ہے۔جن دوستوں کو آپ کی کتب دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ان کی خدمت میں عرض ہے کہ حقیقی لطف اصل کتب دیکھنے ہی سے حاصل ہوگا یہ اقتباسات تو صرف نمونہ کے طور پر پیش کئے جار ہے ہیں۔یا در ہے کہ صرف عناو نین جو فہرست میں بھی درج کئے گئے ہیں میں نے اپنی طرف سے قائم کئے ہیں لیکن یہ بھی دراصل حضور ہی کی تحریروں سے منتخب شدہ ہیں۔یہ وضاحت شاید ضروری نہیں کہ عناونین والے صفحات پر اُوپر یا نیچے جو مختصر سے اقتباس دیئے گئے ہیں وہ بھی من و عن حضور ہی کے الفاظ ہیں اور اس باب کے مضمون کو بطور خلاصہ بیان کرتے ہیں۔یہ بات بیان کرنا نہایت ضروری ہے کہ مختلف الموضوع کتب میں سے عنوان وارا اقتباسات نکالنا آسان کام نہیں ہے اس سے مفہوم خبط ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے۔مثلاً اللہ تعالٰی ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید، ان تینوں کے بارے میں آپ کی تحریر میں اس طرح پیوستہ ہیں کہ مینوں کے لئے علیحدہ علیحدہ اقتباس نکالنا سخت مشکل ہے۔بہر حال کوشش کی گئی ہے کہ حوالے جوڑتے ہوئے یا درمیان سے مضمون