حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 525 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 525

۵۲۵ شَيْءٍ نُوْرُ عَلَى نُورٍ شِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ اَنْزَلَ الكتب بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ هُدَى لِلنَّاسِ وَبَيْنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ اِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلَ لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ فِيْهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ يَا لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ لا هَذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُوْنَ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَأَيْتِهِ يُؤْمِنُونَ - قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوْا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ " یعنی یہ قرآن اس راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے جو نہایت سیدھی ہے۔اس میں ان لوگوں کے لئے جو پرستار ہیں حقیقی پرستش کی تعلیم ہے اور یہ اُن کے لئے جو متقی ہیں کمالات تقویٰ کے یاد دلانے والا ہے۔یہ حکمت ہے جو کمال کو پہنچی ہوئی ہے۔اور یہ یقینی سچائی ہے اور اس میں ہر یک چیز کا بیان ہے۔یہ نُوْرٌ عَلَى نُورِ اور سینوں کو شفا بخشنے والا ہے۔رحمن نے قرآن کو سکھلایا ایسی کتاب نازل کی جو اپنی ذات میں حق ہے اور حق کے وزن کرنے کے لئے ایک ترازو ہے۔وہ لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اجمالی ہدایتوں کی اس میں تشریح ہے۔اور وہ اپنے دلائل کے ساتھ حق اور باطل میں فرق کرتا ہے۔اور وہ قول فصل ہے اور شک اور شبہ سے خالی ہے۔ہم نے اس کو اس لئے تجھ پر اتارا ہے کہ تا امور متنازعہ فیہ کا اس سے فیصلہ کر دیں اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا سامان طیار کر دیں۔اس میں وہ تمام صداقتیں موجود ہیں جو پہلی کتابوں میں متفرق اور پراگندہ طور پر موجود تھیں ایک ذرہ باطل کا اس میں دخل نہیں نہ آگے سے اور نہ پیچھے سے۔یہ لوگوں کے لئے روشن دلیلیں ہیں۔اور جو یقین لانے والے ہوں اُن کے لئے ہدایت ورحمت ہے۔سو ایسی کونسی حدیث ہے جس پر تم اللہ اور اس کی آیات کو چھوڑ کر ایمان لاؤ گے۔یعنی اگر کوئی حدیث قرآن کریم سے مخالف ہو تو ہرگز نہیں ماننی چاہئے بلکہ رڈ کر دینی چاہئے۔ہاں اگر کوئی حدیث بذریعہ تاویل قرآن کریم کے بیان سے مطابق آ سکے مان لینا چاہئے۔پھر النحل: ٩٠ النور: ٣٦ یونس: ۵۸ الرحمن : ٣٢ الشورى : ۱۸ البقرة : ١٨٦ ك الطارق ۱۴ البقرة : النحل ۶۵ ١٠ البينة : ال حم السجدة :٤٣ الجاثية : ٢١ الجاثية : یونس : ۵۹