حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 466 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 466

ثبوت دینی کے ہم آپ ہی ذمہ دار ہیں۔اور حاشیہ در حاشیہ صورت دوم میں اسی کی طرف ہم نے صریح اشارہ کیا ہے۔بلکہ خدائے تعالیٰ جس جس طرح پر اپنی خداوندی کی طاقتوں اور فضلوں اور برکتوں کو مسلمانوں پر ظاہر کرتا ہے۔انہیں ربانی مواعید اور بشارتوں میں سے کہ جو انسانی طاقتوں سے باہر ہیں کسی قدر حاشیہ مدوحہ میں لکھ دیا ہے۔پس اگر کوئی پادری یا پنڈت یا برہمو کہ جو اپنی کور باطنی سے منکر ہیں یا کوئی آریہ اور دوسرے فرقوں میں سے سچائی اور راستی سے خدا تعالیٰ کا طالب ہے تو اس پر لازم ہے کہ بچے طالبوں کی طرح اپنے تمام تکبیروں اور غروروں اور نفاقوں اور دنیا پرستیوں اور ضد وں اور خصومتوں سے بکلی پاک ہو کر اور فقط حق کا خواہاں اور حق کا جو یاں بن کر ایک مسکین اور عاجز اور ذلیل آدمی کی طرح سیدھا ہماری طرف چلا آوے اور پھر صبر اور برداشت اور اطاعت اور خلوص کو صادق لوگوں کی طرح اختیار کرے تا انشاء اللہ اپنے مطلب کو پاوے۔اور اگر اب بھی کوئی منہ پھیرے تو وہ خود اپنی بے ایمانی پر آپ گواہ ہے۔(براہین احمدیہ ہر چہار ص۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۶ تا ۲۷۵ حاشیہ نمبر ۱۱) قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعویٰ کو پیش کیا ہے کہ وہ خدا کا کلام ہے اور حضرت سیدنا و مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بچے نبی اور رسول ہیں جن پر وہ پاک کلام اُترا ہے۔چنانچہ یہ دعویٰ آیات مندرجہ ذیل میں بخوبی مصرح و مندرج ہے۔(آل عمران ۱ و ۲) الم - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ۔یعنی وہی اللہ ہے اُس کا کوئی ثانی نہیں۔اُسی سے ہر ایک کی زندگی اور بقا ہے اُس نے حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تیرے پر کتاب اتاری۔اور پھر فرمایا یايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ الجزو نمبر ۵ سورة النّساء یعنی اے لوگو! حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تمہارے پاس یہ نبی آیا ہے۔اور پھر فرمایا۔وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ - الجزو نمبر ۱۵ یعنی ضرورت حقه کے ساتھ ہم نے اس کلام کو اتارا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ اُترا ہے اور پھر فرمایا۔يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًات الجزو نمبر ٦ سورة النساء لوگو! تمہارے پاس یہ یقینی بُرہان پہونچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اتارا ہے اور پھر فرمایا۔قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيْعًا الجزو نمبر 9 یعنی لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں اور پھر فرمایا وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ ال عمران : ۲ تا ۴ ) النساء : ۱۷۱ ۳ بنی اسرائیل : ۱۰۶ - النساء : ۱۷۵ ۵ الاعراف : ۱۵۹