حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 421
۴۲۱ ہے کیونکہ دوسرے نبیوں کی اُمتیں ایک تاریکی میں پڑی ہوئی ہیں اور صرف گذشتہ قصے اور کہانیاں اُن کے پاس ہیں مگر یہ امت ہمیشہ خدا تعالیٰ سے تازہ بتازہ نشان پاتی ہے۔لہذا اس امت میں اکثر عارف ایسے پائے جاتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر اس درجہ کا یقین رکھتے ہیں کہ گویا اس کو دیکھتے ہیں۔اور دوسری قوموں کو خدا تعالیٰ کی نسبت یہ یقین نصیب نہیں۔لہذا ہماری رُوح سے یہ گواہی نکلتی ہے کہ سچا اور صحیح مذہب صرف اسلام ہے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات صرف قصوں کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر کے خودان نشانوں کو پالیتے ہیں لہذا معائنہ اور مشاہدہ کی برکت سے ہم حق الیقین تک پہونچ جاتے ہیں۔سو اس کامل اور مقدس نبی کی کس قدرشان بزرگ ہے جس کی نبوت ہمیشہ طالبوں کو تازہ ثبوت دکھلاتی رہتی ہے اور ہم متواتر نشانوں کی برکت سے اس کمال سے مراتب عالیہ تک پہونچ جاتے ہیں کہ گویا خدا تعالیٰ کو ہم آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں۔پس مذہب اسے کہتے ہیں اور سچا نبی اس کا نام ہے جس کی سچائی کی ہمیشہ تازہ بہار نظر آئے۔محض قصوں پر جن میں ہزاروں طرح کی کمی بیشی کا امکان ہے بھروسہ کر لینا عقلمندوں کا کام نہیں ہے۔دنیا میں صد ہا لوگ خدا بنائے گئے اور صد ہا پورا نے افسانوں کے ذریعہ سے کراماتی کر کے مانے جاتے ہیں۔مگر اصل بات یہ ہے کہ سچا کراماتی وہی ہے جس کی کرامات کا دریا کبھی خشک نہ ہو۔سو وہ شخص ہمارے سید و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر ایک زمانہ میں اس کامل اور مقدس کے نشان دکھلانے کے لئے کسی نہ کسی کو بھیجا ہے۔اور اس زمانہ میں مسیح موعود کے نام سے مجھے بھیجا ہے۔دیکھو! آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور طرح طرح کے خوارق ظہور میں آ رہے ہیں۔اور ہر ایک حق کا طالب ہمارے پاس رہ کر نشانوں کو دیکھ سکتا ہے گو وہ عیسائی ہو یا یہودی یا آریہ۔یہ سب برکات ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں۔محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں محمد است فروزنده زمین و زماں خدا نگویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں لے کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۵ تا ۱۵۷ حاشیه) روحانی زندگی کا ثبوت صرف ہمارے نبی علیہ السلام کی ذات بابرکات میں پایا جاتا ہے خدا کی ہزاروں رحمتیں اس کے شامل حال رہیں۔بے سود ہے وہ زندگی جو نفع رساں نہیں اور لا حاصل ا محمد ہی دونوں جہانوں کا امام اور چراغ ہے۔محمد ہی زمین و زمان کا روشن کرنے والا ہے۔میں خوف کی وجہ سے اسے خدا تو نہیں کہ سکتا مگر خدا کی قسم اس کا وجود اہل جہان کیلئے خدا نما ہے۔