حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 415 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 415

۴۱۵ اور صورت اور نوع اور حالت میں تمام انبیاء کے بچوں سے اتم اور اکمل ہیں۔اسی کی طرف اشارہ ہے جو الله جَلَّ شَانُه فرماتا ہے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ لا یعنی تم سب اُمتوں سے بہتر ہو جو لوگوں کی اصلاح کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶ تا ۱۹۷) دنیا میں ایک رسول آیا تا کہ ان بہروں کو کان بخشے کہ جو نہ صرف آج سے بلکہ صد ہا سال سے بہرے ہیں۔کون اندھا ہے اور کون بہرا وہی جس نے تو حید کو قبول نہیں کیا اور نہ اس رسول کو جس نے نئے سرے سے زمین پر تو حید کو قائم کیا۔وہی رسول جس نے وحشیوں کو انسان بنایا۔اور انسان سے با اخلاق انسان یعنی نیچے اور واقعی اخلاق کے مرکز اعتدال پر قائم کیا۔اور پھر با اخلاق انسان سے باخدا ہونے کے الہی رنگ سے رنگین کیا۔وہی رسول کہاں وہی آفتاب صداقت جس کے قدموں پر ہزاروں مردے شرک اور دہریت اور فسق اور فجور کے جی اُٹھے۔اور عملی طور پر قیامت کا نمونہ دکھلایا۔نہ یسوع کی طرح صرف لاف و گزاف۔جس نے مکہ میں ظہور فرما کر شرک اور انسان پرستی کی بہت سی تاریکی کو مٹایا۔ہاں دنیا کا حقیقی نور وہی تھا جس نے دنیا کو تاریکی میں پا کر فی الواقع وہ روشنی عطا کی کہ اندھیری رات کو دن بنا دیا۔اُس کے پہلے دنیا کیا تھی اور پھر اس کے آنے کے بعد کیا ہوئی یہ ایک سوال نہیں ہے جس کے جواب میں کچھ وقت ہو۔اگر ہم بے ایمانی کی راہ اختیار نہ کریں تو ہمارا کانشنس ضرور اس بات کے منوانے کے لئے ہمارا دامن پکڑے گا کہ اُس جناب عالی سے پہلے خدا کی عظمت کو ہر ایک ملک کے لوگ بھول گئے تھے۔اور اُس سچے معبود کی عظمت اوتاروں اور پتھروں اور ستاروں اور درختوں اور حیوانوں اور فانی انسانوں کو دی گئی تھی اور ذلیل مخلوق کو اُس ذو الجلال و قدوس کی جگہ پر بٹھایا تھا۔اور یہ ایک سچا فیصلہ ہے کہ اگر یہ انسان اور حیوان اور درخت اور ستارے درحقیقت خدا ہی تھے جن میں سے ایک یسوع بھی تھا تو پھر اس رسول کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن اگر یہ چیزیں خدا نہیں تھیں تو وہ دعوئی ایک عظیم الشان روشنی اپنے ساتھ رکھتا ہے جو حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے پہاڑ پر کیا تھا۔وہ کیا دعویٰ تھا ؟ وہ یہی تھا کہ آپ نے فرمایا۔کہ خدا نے دنیا کو شرک کی سخت تاریکی میں پا کر اس تاریکی کو مٹانے کے لئے مجھے بھیج دیا۔یہ صرف دعوئی نہ تھا بلکہ اُس رسول مقبول نے اس دعوی کو پورا کر کے دکھلا دیا۔اگر کسی نبی کی فضیلت اُس کے ان کاموں سے ثابت ہو سکتی ہے جن سے بنی نوع ال عمران : ااا