حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 139

۱۳۹ اور اس خدا کے فرستادہ کو جو اُن کے درمیان ہے شناخت کر لیں۔پس اے عزیز و! جلد ہر ایک بدی سے پر ہیز کرو کہ پکڑے جانے کا دن نزدیک ہے ہر ایک جو شرک کو نہیں چھوڑتا وہ پکڑا جائے گا۔ہر ایک جو فسق و فجور میں مبتلا ہے وہ پکڑا جاوے گا۔ہر ایک جو دنیا پرستی میں حد سے گذر گیا ہے اور دنیا کے غموں میں مبتلا ہے وہ پکڑا جائے گا۔ہر ایک جو خدا کے وجود سے منکر ہے وہ پکڑا جائے گا۔۔ہر ایک جو خدا کے مقدس نبیوں اور رسولوں اور مرسلوں کو بد زبانی سے یاد کرتا ہے اور باز نہیں آتا وہ پکڑا جائے گا۔دیکھو! آج میں نے بتلا دیا زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی۔کہ ہر ایک جو راستی کو چھوڑ کر شرارتوں پر آمادہ ہو گا اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں سے ناپاک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔خدا فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر زمین پر اُترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔پس اُٹھو! اور ہوشیار ہو جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی۔مجھے اُس ذات کی قسم ہے جس نے مجھے بھیجا کہ یہ سب باتیں اس کی طرف سے ہیں ، میری طرف سے نہیں ہیں۔کاش یہ باتیں نیک ظنی سے دیکھی جاویں۔کاش ! میں ان کی نظر میں کا ذب نہ ٹھہرتا تا دنیا ہلاکت سے بچ جاتی۔یہ میری تحریر معمولی تحریر نہیں دلی ہمدردی سے بھرے ہوئے نعرے ہیں۔اگر اپنے اندر تبدیلی کرو گے اور ہر ایک بدی سے اپنے تئیں بچا لو گے تو بچ جاؤ گے کیونکہ خدا حلیم ہے جیسا کہ وہ قہار بھی ہے اور تم سے اگر ایک حصہ بھی اصلاح پذیر ہو گا تب بھی رحم کیا جائے گا ورنہ وہ دن آتا ہے کہ انسانوں کو دیوانہ کر دے گا۔نادان بدقسمت کہے گا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں۔ہائے وہ کیوں اس قد رسوتا ہے آفتاب تو نکلنے کو ہے۔تبلیغ رسالت جلد دہم صفحه ۸۰ ۸۱ - مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۳۵ ، ۶۳۶ بار دوم ) ۹ / اپریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے ایک سخت زلزلہ کی خبر دی ہے جو نمونہ قیامت اور ہوش رہا ہوگا۔چونکہ دو مرتبہ مکر رطور پر اس علیم مطلق نے اُس آئندہ واقعہ پر مجھے مطلع فرمایا ہے۔اس لئے میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ عظیم الشان حادثہ جو محشر کے حادثہ کو یاد دلا وے گا دُور نہیں ہے۔مجھے خدائے عز و جل نے یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ دونوں زلزلے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے دو نشان ہیں۔انہیں نشانوں کی طرح جو موسی نے فرعون کے سامنے دکھلائے تھے۔اور اس نشان کی طرح جو نوح نے اپنی قوم کو دکھلایا تھا۔اور یاد رہے کہ ان نشانوں کے بعد ابھی بس نہیں ہے بلکہ کئی نشان ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتے رہیں گے۔یہاں تک کہ انسان کی آنکھ کھلے گی اور حیرت زدہ ہو کر کہے گا کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے۔ہر ایک دن سخت اور پہلے سے بدتر آئے گا۔خدا فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا۔اور بس نہیں کروں گا جب تک