مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 1

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ یہ کتاب حاجی الحرمین حضرت مولوی حکیم نورالدین خلیفہ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے ایمان افروز حالات و واقعات پر مشتمل ہے اور یہ حالات آپ نے خود مرتب کتاب اکبر شاہ خاں نجیب آبادی کو لکھوائے تھے اور ان کا ایک بڑا حصہ اس سے پہلے اخبار الحکم میں بھی شائع ہو چکا تھا۔عظیم الشان انسان -: اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایک عظیم الشان عالم با عمل اور زندہ جاوید انسان تھے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کو نوازا۔اور آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا جاں نثار خادم بنے کی سعادت بخشی۔آپ کا سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔حضرت اقدس اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں میں رات دن خدا تعالیٰ کے حضور چلاتا اور عرض کرتا تھا کہ اے میرے رب میرا کون ناصر و مددگار ہے۔میں تنہا ہوں اور جب دعا کا ہاتھ پے پے اٹھا اور فضائے آسمانی میری دعاؤں سے بھر گئی تو اللہ تعالیٰ نے میری عاجزی اور دعا کو شرف قبولیت بخشا اور رب العالمین کی رحمت نے جوش مارا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مخلص صدیق عطا فرمایا۔۔اس کا نام اس کی نورانی صفات کی طرح نورالدین ہے جب وہ میرے پاس اگر مجھ سے ملا تو میں نے اسے اپنے رب کی آیتوں میں سے ایک آیت پایا ور