مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 187
IAZ خانہ منگوالیں۔تھوڑے دنوں کے بعد فرمایا کہ دوسری بیوی آپکی مزاج شناس اور پرانی ہے آپ اس کو ضرو ر بلالیں۔لیکن مولوی عبد الکریم صاحب سے فرمایا کہ مجھ کو نورالدین کے متعلق الہام ہوا ہے۔اوروہ شعر حریری میں موجود ہے لا تصبون الى الوطن فيه تهان و تمتحن خدا تعالیٰ کے بھی عجیب تصرفات ہوتے ہیں میری واہمہ اور خواب میں بھی پھر مجھے وطن کا خیال نہ آیا۔پھر تو ہم قادیان کے ہو گئے۔