مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 67
ہے۔رضا مند اور فرح مند ہوتا ہے بندہ کی توبہ۔لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ۔اور باوجود ان باتوں کے وُجُوهُ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ- اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔نازل ہوا بذریعہ روح الامین کے ہمارے مولا اور ہمارے رسول پر جو خاتم النبیین ہیں۔اور اولاد آدم کے سرادر اور جہان کے واسطے رحمت ہیں۔آدمیوں کی طرف بھیجے گئے اور عام کئے گئے طرف تمام آدمیوں کی۔قَالَ تَعَالٰی قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إلَيْكُمْ جَمِيعًا۔اور نازل کیا اچھا کلام اور وعدہ کیا کہ تحقیق خدائے تعالیٰ حافظ ہے اس کے لئے جیسا کہ فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ اورده ہدایت ہے اور رحمت ہے۔شفا اور روح ہے۔فضل ہے کفایت ہے اور تحقیق کافی ہوا۔اور ملائکہ حق ہیں اور رسول حق ہیں اور کتابیں اللہ تعالیٰ کی اور وہ چیز جو پہلے نازل کی گئی حق ہیں۔اور ہمیشہ سے ہے اللہ تعالیٰ رب ، رحیم، متکلم اور ہمیشہ رہے گا۔وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَرَ : تَقْدِيرًا۔اور قبر اور سوال اس قبر میں اور نشر اور حشر اجساد اور باب اور ایک فریق جنت میں ایک نارمیں اور صراط اور شفاعت اہل کبائر کے لئے چہ جائیکہ اہل صغائر۔اور شفاعت واسطے رفع درجات کے حق ہے۔جنت کی نعمتیں بھی حق ہیں اور وہ عطا غیر محدود ہے۔اور آلام نار کے حق ہیں وَإِنَّ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ وَإِنَّ رَبَّكَ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ - اللہ تعالیٰ کی رحمت مسبوق بالغضب ہے۔تحقیق وہ ارحم الراحمین احکم الحاکمین ، اکرم الاکرمین ہے۔پھر اسلام مبنی ہے او پر پانچ چیزوں کے۔تشہد۔صلوۃ۔زکوۃ۔صوم۔حج اور تحقیق نماز اور سوا اس کے جیسا کہ ثابت ہوا ہے تعامل اور سنت سے اور جیسا کہ ثابت ہوا مشرحاً موطا اور بخاری سے اور دیکھا ہے ان کو ہم نے مومنین میں اور یقین کیا ہے ہم نے کہ وہ طریقہ مومنین کا ہے اور فرمایا اللہ تعالی نے ک يَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا - اور تحقیق اللہ سبحانہ تعالٰی نے جیسا کہ حکم کیا ہم کو اس چیز کی اتباع کرنے کا جو کہ نازل کی