مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 66
آپ خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اس واسطے صبر کرنے والے کو کوئی ذلت اور تکلیف نہیں پہنچ سکتی۔(ایک مرتبہ آپ بیمار ہوئے اس حالت کرب و اضطراب میں آپ نے ایک وصیت عربی زبان میں لکھی۔اس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔) یہ میری شہادت امانت ہے اس شخص کے لئے جو سنے یا دیکھے اور سمجھے۔بعد اس کے کہ گواہ کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کو اور اس کے فرشتوں کو اوپر اس کے۔میں محتاج رب العالمین، نور الدین۔اے خدا مجھ کو میرے نام کی مانند دین کا نور بنا دے۔آمین۔تحقیق اللہ تعالیٰ میرا رب عالم کا رب ہے۔الرحمن ہے۔الرحیم ہے۔مالک یوم الدین ہے۔اور تحقیق وہ الله أحدٌ۔اَلصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ ہے۔وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَإِنَّهُ بِكُل شَيْءٍ عَلِيمٍ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ الْقَادِرُ۔فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ۔اَلسَّمِيعُ الْبَصِيرُ - كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا وَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَهُوَ الْغَنِيُّ مِنَ الْعَالَمِينَ۔مستوی ہوا اوپر اپنے عرش کے۔وَلَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْيٌّ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا وَ خَلْقًا وَ وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا وَ إِحْصَى كُلَّ شَيْنُ عَدَدًا يَعْلَمُ السِّرَّ وَاخْفَى أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ۔عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ۔وہ ایسا اول ہے کہ اس سے پہلے کوئی شے نہیں اور وہ ایسا آخر ہے کہ اس کے بعد کوئی شے نہیں۔وہ ایسا ظاہر ہے کہ اس کے فوق کوئی شے نہیں۔وہ ایسا باطن ہے کہ اس کے سوا کوئی شے نہیں۔کوئی اس کی قضا کو لوٹانے والا نہیں ہے اور نہ کوئی اس کے حکم کو پیچھے ڈالنے والا ہے پیدہ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَتَمَّتْ كَلِمَةً رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلاً لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا وَ لِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ وَلَوْ شَاءَ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا غضب میں آتا ہے شرک و عصیان