مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 38

ان کی مانند کوئی مددگار نہیں مل سکتا۔جو کوئی یہ چاہے کہ قرآن شریف کے عقدوں کو حل کرے اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے اسراروں پر واقفیت ہو تو اس کو چاہئے کہ ان کتابوں میں مشغول ہو کیونکہ وہ اس چیز کی متکفل ہیں جس کو ذہین طالب تلاش کرتا ہے۔ان کے ریحان کی خوشبو دلوں کو فریفتہ کرتی ہے۔ان کی شاخوں میں کثرت سے میوے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ وہ اس باغ کی طرح ہیں جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں اور اس میں کوئی لغو بات نہیں سنائی دیتی اور پاکوں کے لئے مہمانی ہے۔ان میں سے ایک کا نام فصل الخطاب اور ایک کا نام تصدیق براہین احمدیہ ہے باوجود متانت الفاظ اور لطافت بیانی کے قیمتی معانی پرو دیئے گئے ہیں۔یہاں تک کہ وہ مولفین کے لئے اسوہ حسنہ ہو گئی ہیں۔اور متکلمین آرزو کرتے ہیں کہ وہ انہیں کتابوں کی طرز پر لکھیں اور بڑے بڑے عالموں کی زبانوں نے ان کتابوں کی مدح سرائی کی ہے۔ان کے جواہرات جواهر النحو (چھاتیوں کے ہاروں میں پروئے ہوئے جواہر) پر فوقیت لے گئے۔اور ان کے موتی دریاؤں کے موتیوں پر فائق ہو گئے ہیں۔اور وہ اس کے کمالات پر ایک دلیل قاطع ہیں۔ان کی خبر کو ایک وقت کے بعد جان لو گے۔اور مؤلف فاضل نے ان کتابوں پر قرآن شریف کے نکات کی تفسیر کرنے کے لئے کمر باندھی ہے۔اور اپنی تحقیق میں روایت اور درایت کے متفق کرنے کی مشقت اٹھائی ہے۔پس آفرین ہے اس کی عالی ہمت کے لئے اور اس کے روشن افکار کے لئے۔پس وہ مسلمانوں کا فخر ہے اور اس کو قرآن کریم کے دقائق کے استخراج میں اور فرقان حمید کے حقائق کے خزانوں کو پھیلانے میں عجیب ملکہ ہے۔بلاشک وہ مشکوۃ نبوت کے انوار سے منور ہے اور شان مردمی اور اپنی پاک طینی کے مناسب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے