مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page iii
بسم الله الرحمن الرحيم حضرت خلیفہ المسیح الاول ، حاجی الحرمین حکیم مولانا نور الدین نے اپنے کچھ حالات زندگی بر صغیر کے مشہور مصنف جناب اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی کو وقتا فوقتا اپنی یادداشت سے لکھوائے تھے۔یہ دلچسپ اور ایمان افروز حالات مرقاة اليقين في حياة نور الدین کے نام سے متعدد بار شائع ہو چکے ہیں۔موجودہ ایڈیشن اُس نسخہ کے مطابق ہے جو الشركة الاسلاميه لمیٹڈ نے ۱۹۶۲ء میں ربوہ سے شائع کیا تھا۔البتہ اس کے آخر میں حضرت مفتی محمد صادق رفیق بانی سلسلہ احمدیہ کا ایک مختصر لیکن جامع مضمون شامل کیا گیا ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے قیام قادیان کے حالات پر مشتمل ہے۔ناشر