حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 65
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود قدرت ثانیہ کے ساتھ مجڑی یادوں کا تذکرہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے لئے دعوت کا اہتمام حاجی محمد موسیٰ بہت خوش قسمت تھے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے بابرکت وجود سے ان کی بہت یادیں وابستہ تھیں۔بیعت کے بعد آپ سے اکثر ملاقات رہتی تھی۔آپ کی امامت میں بہت ساری نمازیں پڑھیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے 25 جولائی 1910ء بذریعہ ریل ملتان کا سفر عدالت میں ایک شہادت کے سلسلہ میں کیا تھا۔ملتان سے واپسی پر آپ 28 جولائی 1910ء کو لاہور تشریف لائے۔حسب معمول احباب کی بڑی تعداد آپ کے استقبال کے لئے موجود تھی۔احباب جماعت لاہور نے واپسی پر بھی پہلے کی طرح خلوص و محبت کا اظہار کیا۔میاں محمد موسیٰ صاحب نے آپ کی اور آپ کے خدام کی دعوت کی۔86 86 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 3 صفحہ 323 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیس امر تسر