حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 66 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 66

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضرت خلیفتہ المسیح الثانی سے تعلق کے چند واقعات منکرین خلافت کے مقابلہ کیلئے ”لاہور انصار اللہ کا قیام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی منظوری سے فروری 1911 میں لاہور انصار اللہ کے نام سے ایک انجمن کی بنیاد ڈالی۔87 اس کے مقاصد منکرین خلافت کے فتنہ کا مقابلہ کرنا اور سادہ لوح احمدیوں کو اس فتنے میں ملوث ہونے سے بچانا تھا۔لاہور کے مندرجہ ذیل اصحاب احمد اس انجمن کے ممبر مقرر ہوئے۔1 حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی موجد مفرح عنبری۔2 حضرت بابو غلام محمد صاحب فورمین حضرت میاں چراغدین صاحب رئیس اعظم لاہور 4 حضرت میاں معراج دین صاحب عمر 5 حضرت منشی تاج الدین صاحب۔6 حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب آف نیلا گنبد 7 حضرت منشی محبوب عالم صاحب آف نیلا گنبد یہ بزرگ احمد یہ بلڈ نگس ( وہ جگہ جہاں حضرت مسیح موعود نے وفات پائی تھی) کے لوگوں یعنی لاہوری پارٹی والوں کی روش کو سخت ناپسند کرتے تھے اور ان کے زہریلے پراپیگنڈہ کے ازالہ کی کوشش میں ہمہ تن مصروف رہتے تھے۔88 87 یہ واقعہ کتاب کے پہلے ایڈیشن میں شامل نہ ہو سکا تھا۔88 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب, صفحہ 439، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[حاشیہ 83]