حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 37
سوانح میاں محمد موسی صحابی حضرت مسیح موعود حضرت مسیح موعود سے پیار و محبت کے واقعات حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحب نے اپنے آقا حضرت مسیح موعود کے ساتھ تقریباً چھ سال کا مختصر عرصہ گزارا اور اس دوران ان کی صحبت سے بھر پور فیض اٹھایا۔ہر موقعہ کو غنیمت جانا۔وہ ان چند صحابہ میں شامل ہیں جن سے حضور کو بہت پیار تھا۔آپ خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے میں کوشاں رہتے اور خدمت دین بجالانے میں اپنا زیادہ وقت صرف کرتے۔اس بات کا ہمیشہ خیال رکھتے کہ ان کی اولاد کا خلافتِ احمدیہ کے ساتھ گہرا تعلق رہے اور وہ سب دین متین کے سچے خادم بنیں۔قابل توجه مالی قربانیاں اور ایمان افروز واقعات میاں محمد موسیٰ کی دکان پر آپ کا تشریف لانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا 1902ء میں میاں محمد موسیٰ صاحب کی دکان واقع نیلا گنبد لاہور کے باہر تشریف آوری کا واقعہ جماعت کے لٹریچر میں محفوظ ہے۔یہ واقعہ 26۔25 سن کی تبدیلی کے ساتھ پیش خدمت ہے۔یہ روایت حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب نے خود بیان کی تھی۔ایک دفعہ 1904ء ( تاریخ احمدیت میں 1902 ء درج ہے) میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا بھی لاہور تشریف 25 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسیٰ “، صفحہ 308 تا309، مطبوعہ فروری 1966ء ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔26 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد سے آپ کی 1902ء میں لاہور آمد کی تصدیق نہیں ہوتی۔آپ 1903 میں جہلم سے واپسی پر ایک دن کے لئے لاہور میں رکے۔یہ واقعہ غالباً 1904ء کا ہے جب حضور 20 اگست تا 3 ستمبر دو ہفتے کے لئے لاہور تشریف لائے تھے اور آپ نے چار لیکچر دیے تھے ( تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد ، جلد 2 صفحہ 268 اور 353 تا 349 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پریس امرتسر)