حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 34 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 34

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود ” بیعت کا خط لکھنے کے قریباً ایک ہفتہ بعد جب میں قادیان گیا تو حضرت مولوی نورالدین سے میری عصر کی نماز کے بعد ملاقات ہوئی۔انہوں نے مجھے دیکھ کر فرمایا کہ آپ نے وہ حدیث پوری کی ہے جس میں آتا ہے کہ ایک یہودی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر یہ سوال کیا تھا کہ آپ خدا کی قسم کھا کر بتائیں کہ کیا آپ وہی رسول ہیں جن کا تو رات میں وعدہ دیا گیا ہے اور حضور نے اس وقت قسم کھا کر بیان کیا تھا کہ ہاں میں وہی ہوں جس پر اس نے وہاں بیعت کر لی تھی۔اس موقعہ پر میں قادیان میں چند دن ٹھہرا تھا اور حضور علیہ السلام کی دستی بیعت بھی کی۔روزانہ صبح آپ سیر کو تشریف لے جاتے تھے۔میں بھی ہمراہ ہو تا تھا۔آپ کی رفتار عام لوگوں سے کچھ تیز ہوتی تھی۔اُن ایام میں آپ ننگل (قادیان کے قریب گاؤں) کی طرف تشریف لے جاتے تھے۔222120 حضرت مسیح موعود نے جس خط کی پشت پر سچائی سے پر تحریر اپنے مقدس ہاتھ سے ثبت فرمائی تھی وہ خط ان کے بیٹے یعنی والد میاں محمد یحیی صاحب کے پاس 1953ء تک محفوظ تھا۔6 مارچ 1953ء کو بلوائیوں نے لاہور میں احمدیوں کی املاک کو جلایا اور نقصان پہنچایا۔23 میرے ایک دوست اور ہم جماعت ڈاکٹر صلاح الدین جو اُس وقت ہمارے گھر کے سامنے رہتے تھے بتاتے تھے کہ قرآن کریم کے جلے ہوئے اوراق اور کتابیں سڑک پر جگہ جگہ بکھری پڑی تھیں۔جس کا جو جی چاہا سامان اُٹھا کر لے گیا باقی سامان نظر آتش کر دیا گیا۔فوج نے بہت سے نام نہاد مسلمانوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ہمارے چند ہمسائے بھی پکڑے گئے۔والد میاں محمد یحیی صاحب جیل میں ان کی خیریت پوچھنے جاتے اور ان کے لئے کھانا ساتھ لے جاتے اور کہتے تھے کہ انہوں نے 20 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 10 صفحہ 543 تا545 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیس امر تسر [ حاشیہ 6] 21 روایات اصحاب احمد ( غیر مطبوعہ ) رجسٹر 11 صفحہ 7تا8 22 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب ”حاجی میاں محمد موسیٰ“، صفحہ 306 تا308، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔23 تاریخ احمدیت مؤلّفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد "حالات لاہور پر ایک طائرانہ نظر "، جلد 15 صفحہ 170 تا 171 مطبوعہ (2007) ، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پریس امر تسر 34