حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 84 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 84

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود تعمیر بیت الذکر گنج مغلپورہ لاہور حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحب آف نیلا گنبد لاہور نے گنج مغلپورہ لاہور میں ایک بيت الذکر تعمیر کروائی تھی۔جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی لاہور تشریف لائے تو اس موقعہ کو غنیمت سمجھتے ہوئے دادا جان نے آپ کی خدمتِ اقدس میں درخواست کی کہ حضور از راه نوازش اس مسجد کو دیکھ کر اس ناچیز غلام کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اس درخواست کو منظور فرمایا اور 26 فروری 1922ء کو گنج مغلپورہ لاہور کی احمدیہ مسجد دیکھنے تشریف لے گئے اور وہاں دو رکعت نفل نماز پڑھائی۔110 111 112 6 110 روزنامه الفضل ربوہ 27 فروری 1922ء، صفحہ 15 111 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب, بیت الذکر گنج مغل پورہ لاہور ، صفحہ 460، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کو ثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔112 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، خلیفتہ المسیح الثانی کا سفر لاہور جلد 4 صفحہ 295, مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیس امر تسر