حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 67 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 67

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود نیلا گنبد کی دکان کا سنگ بنیاد 25-26اکتوبر 1913ء کو گوجر انوالہ میں ایک تربیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بھی لیکچر دیا۔گوجرانوالہ سے واپسی پر حضرت صاحبزادہ نے میاں محمد موسیٰ صاحب کی دکان ( واقعہ نیلا گنبد لاہور) کا سنگ بنیا د ر کھا اور پھر واپس قادیان تشریف لے گئے۔19 89 انتخاب خلافت ثانیہ کی عینی شہادت حضرت مسیح موعود کے رفیق حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ لکھتے ہیں: ”وہ محمد مصطفیٰ صاحب کے ہمراہ قادیان جارہے تھے کہ امر تسر جا کر معلوم ہوا کہ کل یعنی 13 مارچ 1914ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات ہوئی۔اسی اسٹیشن پر لاہور کی جانب سے حضرت مولوی محمد احسن صاحب بھی فروکش ہوئے۔اس وقت میری رائے تھی کہ اب خلیفہ مولوی صاحب ہوں گے۔حضرت مولوی صاحب نے بٹالہ پہنچنے تک خلافت کے قیام کی ضرورت اور اس کے دلائل لگا تار بیان کئے۔بٹالہ پہنچ کر ہم مولوی صاحب سے سواری کے لحاظ سے علیحدہ ہو گئے۔ہم دونوں نے سالم یکہ کرایہ پر لیا۔جب یکہ وڈالہ گر نتھیاں کے قریب پہنچا تو ہم نے میاں محمد موسیٰ کو قادیان کی جانب سے بٹالہ کی طرف معہ ایک دو ساتھی آتے دیکھا۔انہوں نے ہمارا یکہ رکوالیا اور ایک تحریر ہمارے پیش کی جسے پہلے مولوی محمد مصطفیٰ صاحب نے پڑھا اور اس پر اپنے دستخط کر کے میرے حوالے کر دیا۔میں نے کاغذ ہاتھ میں لیکر پڑھا۔اس پر یہ تحریر لکھی تھی۔“ 89 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 3 صفحہ 468 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیس امر تسر 67