حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 63
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود خاندانِ حضرت مسیح موعود سے پیار کا تعلق حضرت مسیح موعود اور آپ کے خاندان بشمول خلفائے احمدیت کا میاں محمد موسیٰ صاحب اور ان کی اولاد کے ساتھ ہمیشہ گہرا تعلق رہا اور خدا کے فضل سے اس میں کبھی کمی نہیں آئی اور یہ تعلق وقت کے ساتھ ساتھ انشا اللہ بڑھے گا۔حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب کا حضرت مسیح موعود سے پیار اور الفت کا تعلق سابقہ ابواب میں بیان ہو چکا ہے۔حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا زوجہ حضرت مسیح موعود میرے تایا جان میاں عبدالمجید صاحب کے گھر واقع نیلا گنبد لاہور 52-1951ء کے لگ بھگ تشریف لائی تھیں۔اس کا خاکسار چشم دید گواہ ہے۔میری عمر اس وقت تقریباً 8 سال تھی۔میری دادی جان اور گھر کی دوسری خواتین بھی موجود تھیں۔وہ گھر کے صحن میں ایک تخت پوش پر تکیہ لگائے بیٹھی ہوئی تھیں۔سب بچوں کو دعا اور پیار سے نوازا۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی دادی جان کے ہمراہ اس عظیم روحانی ہستی سے فیض یاب ہوا۔میاں محمد یحیی صاحب روایت کرتے ہیں کہ حضرت اماں جان ہمارے آبائی گھر فلیمنگ روڈ لاہور پر بھی تشریف لاتی رہتی تھیں۔خاکسار کی خوشدامن عائشہ بیگم صاحبہ دختر حضرت محمد موسیٰ نے اس قیمتی وجود کے لئے دوپٹے پر مکیش کا کام صرف ایک دن میں مکمل کر کے تحفتہ دیا تھا۔حضرت اناں جان نے وہ دو پٹہ اوڑھ لیا اور بہت دعائیں میاں محمد یحیی صاحب مزید بتاتے ہیں: حضرت خلیفہ المسیح الثانی ہمارے گھر واقع فلیمنگ روڈ تشریف لائے تھے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث ، حضرت خلیفة المسیح الرابع بہت دفعہ ابا جان کی دکان واقع نیلا گنبد لاہور تشریف لائے۔اس بات کا ذکر حضرت خلیفتہ المسیح الرابح نے جلسہ یو کے کے ایک اختتامی اجلاس میں بھی کیا تھا۔“