حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 39
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود پراگندہ تھی اور شیرازہ بکھر اہوا تھا مگر افسوس کہ وہ بد قسمتی سے ایک ہادی کو دنبال کہہ بیٹھے۔31 میاں محمد موسیٰ صاحب کی دکان کے باہر جس جگہ حضور کرسی پر براجماں ہوئے تھے ایک درخت کے نیچے ایک عرصہ تک غلام رسول نامی ایک شخص مرغ چھولے کا سالن بیچتا تھا اور اس کا سارا کھانا دو تین گھنٹوں میں ختم ہو جاتا تھا۔وہ کہتا تھا کہ یہ سب برکت مرزا صاحب کی مرہونِ منت ہے۔حضرت موسیٰ کے خاندان کو ہمیشہ رعایت سے کھانا دیتا۔اس شخص نے جماعت کی کبھی مخالفت نہ کی۔جب لاہور میونسپل کمیٹی نے وہ درخت (غالباً 1975ء میں) سڑک کو چوڑا کرنے کے لئے کاٹ دیا گیا تو اس کو کہا گیا کہ وہ جگہ چھوڑ دے۔31 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، حضرت قاضی محبوب عالم ، صفحہ 238، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔39