حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 38
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود لائیں۔حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کو عجائب گھر چھوڑ کر حضور ہماری دکان واقع نیلا گنبد لاہور تشریف لائے۔کچھ دیر کھڑے رہنے کے بعد دکان سے باہر ایک کرسی پر تشریف فرما ہوئے۔(میاں محمد موسیٰ نے آپ سے دکان کے اندر آنے کی درخواست کی۔حضرت مسیح موعود نے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ نبی اللہ کاروباری دکانوں میں نہیں جاتے)۔27 اور فرمایا کہ پانی لاؤ۔منشی محبوب عالم صاحب اور کئی اور احباب سوڈا واٹر اور لسی اور دودھ لائے مگر حضور نے فرمایا کہ ہم پانی پیئیں گے جس پر پانی لا کر آپ کی خدمت میں پیش کیا۔میں نے اس موقعہ پر آپ کی خدمت میں ایک پونڈ (برٹش انڈیا کی کرنسی) پیش کیا جسے حضور نے دو دفعہ عذر کے بعد قبول فرما 30-29-28" ایک اور واقعہ اسی وقت پیش آیا جسے بیان کرناد لچپسی کا باعث ہو گا۔اتنے میں ایک شخص آیا۔اس کا نام محمد امین تھا وہ بوٹوں کی دکان کیا کرتا تھا۔مجمع کو کہنے لگا کہ کیا ہے ؟ ان لوگوں میں سے کسی نے کہا کہ مرزا صاحب قادیان والے ہیں۔چنانچہ وہ آگے بڑھا۔مجمع کو توڑتے ہوئے سامنے کھڑا ہو گیا اور نہایت گستاخی اور بے باکی سے دجال یا کافر کہہ کر السلام علیکم کہا۔حضور مسکرائے اور فرمایا کہ دجال بھی اور السلام علیکم بھی۔یہ دو متضاد باتیں کس طرح جمع ہو سکتی ہیں۔اس واقعہ پر حضور نے ایک مختصر تقریر فرمائی جس کا خلاصہ یہ ہے۔مسلمانوں کی انتہائی بد نصیبی ہے کی ان کے درمیان دنجال پیدا ہو گیا جبکہ ان کو ضرورت کسی مصلح کی تھی۔اللہ تعالیٰ نے ایسے وقت میں ان پر رحم فرمایا جبکہ ان کی حالت 27 لاہور کی روحانی قدریں مولفہ حنیف محمود صاحب، حاشیہ صفحہ 142، مطبوعہ رقیم پر یس اسلام آباد (تلفورڈ) یو کے 28 روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) رجسٹر نمبر 11 ، صفحہ 7 تا 8 ، روایت حاجی محمد موسیٰ صاحب [ حاشیہ 21] 29 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسی“، صفحہ 308 تا309، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[حاشیہ 25] 30 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، ”حاجی میاں محمد موسیٰ “ جلد 9، صفحہ 543، مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیں امر تسر [ حاشیہ 8] 38