حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 25
سوانح میاں محمد موسی صحابی حضرت مسیح موعود ”ہاں، بہت مبارک ہو ، میں دعا کروں گا۔“ چنانچہ اس کے بعد میں نے تیسر ا نکاح کیا اور یہ رشتہ بہت ہی بابرکت ثابت ہوا۔میری یہ اہلیہ بہت متقی ہیں اور موصیہ بھی۔؟ میرے دادا جان حضرت رسول اکرم صلی علی کلم کے فرمان کے عین مطابق اپنے اہل و عیال کے ساتھ حسن سلوک کرتے تھے خاص طور پر اپنی بیویوں کے ساتھ ان کا سلوک قابل ستائش تھا۔ان کی ہر جائز فرمائش پوری کرنے کی کوشش کرتے تھے۔گھر کا ماحول خوشگوار رکھتے تھے۔حضرت رحمت بی بی صاحبہ کے بطن سے پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں پیدا ہوئیں۔بڑے لڑکے میاں عبد المجید صاحب یکم جنوری 1903ء کو پیدا ہوئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات سے تقریباً ایک سال پہلے 1907ء میں بیعت کر کے صحابہ میں اپنا نام لکھوالیا۔آپ کی باقی اولاد کے نام درج ذیل ہیں۔لڑکوں میں میاں عبد الماجد صاحب، میاں محمد احمد صاحب، میرے والد میاں محمد بیٹی صاحب اور میاں مبارک احمد صاحب شامل ہیں۔لڑکیوں میں مریم بی بی صاحبہ زوجہ عبد الخالق صاحب، زینب بی بی صاحبہ زوجہ عبد العزیز صاحب اور عائشہ بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری بشیر احمد صاحب آف جہلم ہیں۔یہ سب وجو د وفات پاچکے ہیں۔حضرت رحمت بی بی صاحبہ کی وفات 17 مارچ 1958ء کو لاہور میں ہوئی۔82 برس عمر پائی۔وہ بہشتی مقبر در بوہ میں قطعہ خاص کی چار دیواری کے قریب دفن ہیں۔10 میاں محمد بیٹی صاحب جماعت احمد یہ لاہور پاکستان کے دو دفعہ قائد مجلس، قائد ضلع اور قائد علاقہ منتخب ہوئے۔جماعت لاہور کے شعبہ مال کے لئے نصف صدی سے زائد لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسیٰ“، صفحہ 308، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسیٰ“، صفحہ 312، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔10 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسی“، صفحہ 312، مطبوعہ فروری 1966ء ، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 9] 25 25