لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 281 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 281

پس عورتوں کو جو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ اپنی زمینتوں کو چھپاؤ۔اپنے سروں اور چہروں کو ڈھانکو۔اپنے تقدس کو قائم رکھو ، تو ہر احمدی عورت کو اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر آجکل کے سائنسی دور میں بہت سے نئے ذرائع ہیں مثلاً انٹر نیٹ، موبائل فون، سوشل میڈیا وغیرہ۔یہ وقت ضائع کرتے اور برے خیالات پیدا کرتے ہیں۔احمدی ماؤں کی یہ ذمہ داری ہے کہ خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی ان کے منفی اور غلط استعمال سے بچا کر رکھیں۔اسی طرح اگر ٹی وی پر غلط پروگرام دیکھے جارہے ہیں تو یہ ماں باپ کی بھی ذمہ داری ہے اور بارہ تیرہ سال کی عمر کی جو بچیاں ہیں ان کی بھی ہوش کی عمر ہوتی ہے ، ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس سے بچیں۔آپ احمدی ہیں اور احمدی کا کر دار ایسا ہونا چاہئے جو ایک نرالا اور انو کھا کر دار ہو۔پتہ لگے کہ یہ احمدی بچی ہے۔اسلام ہر مسلمان مرد اور عورت کو تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے۔کالجوں اور یونیورسٹیوں کی احمدی طالبات اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔لڑکیاں صرف لڑکیوں سے دوستی کریں۔تبلیغی رابطہ بھی صرف عورتوں سے ہونا چاہئے۔اسی طرح ایم ٹی اے سے خود بھی استفادہ کریں اور اور لوگوں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کریں۔281