لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 279 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 279

اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ اور آپ کی اولا دان تعلیمات پر عمل پیرا ہو تا کہ آپ اپنے قول و فعل دونوں سے اسلامی تعلیمات کا پر چار کر سکیں۔عورتوں کے بارے میں ہمارے پیارے دین کی تعلیمات میں سے ایک اہم تعلیم پر دہ ہے۔یہ اس لئے ہے کیونکہ اسلام عورت کی عزت اور احترام کا اور حقوق کا سب سے بڑا علمبر دار ہے۔یہ کوئی جبر نہیں ہے کہ عورت کو پردہ پہنایا جاتا ہے یا حجاب کا کہا جاتا ہے۔بلکہ عورت کو اس کی انفرادیت قائم کرنے اور مقام دلوانے کے لئے یہ سب کوشش ہے۔اس کے بر عکس اسلام مخالف قوتیں بڑی شدت سے زور لگارہی ہیں کہ مذہبی تعلیمات اور روایات کو مسلمانوں کے اندر سے ختم کیا جائے۔ہمیشہ یہ یادر کھنا چاہئے کہ اگر مسلمانوں اور خاص طور پر احمدی مسلمانوں ، مردوں اور عورتوں، نوجوانوں سب نے مذہبی اقدار کو قائم رکھنے کی کوشش نہ کی تو پھر ہمارے بچنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ہم دوسروں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہوں گے کہ ہم نے حق کو سمجھا، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں سمجھایا اور ہم نے پھر بھی عمل نہ کیا۔حیا ایمان کا حصہ ہے اور حیا عورت کا ایک خزانہ ہے اس لئے ہمیشہ حیادار لباس پہنیں۔ہمیشہ یادر کھیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں پردے کا حکم دیا ہے تو یقیناً اس 279