لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 257 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 257

بڑا ذریعہ ہے۔اس کی بدولت احباب جماعت خلیفہ وقت کے اس قدر قریب ہو گئے ہیں کہ دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے۔آج جبکہ معاشرتی برائیاں عام ہیں اور مادی دنیا کی مصروفیات ایسی ہیں جو ہر وقت انسان کو مذہب سے دور کرتی چلی جارہی ہیں۔بہت سے لوگ خواہش تو رکھتے ہیں کہ دینی اور روحانی ترقی کریں لیکن وہ ایسے ذرائع سے محروم ہیں۔ان حالات میں یہ کتنی خوش قسمتی کی بات ہے کہ آپ کے کانوں میں ہر وقت نیکی کی باتیں پڑتی رہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ سہولت دی ہے کہ آپ گھر بیٹھے خلیفہ وقت کے خطبات اور تقاریر دیکھ اور سن سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی اکثریت اس میں باقاعدہ ہو گی لیکن ایسے گھرانے بھی ہوں گے جو پوری طرح فعال نہیں۔اس لئے جہاں کہیں سستی یا کمزوری ہے اسے فوری طور پر دور کریں۔انفرادی طور پر بھی اور جماعتی لحاظ سے بھی MTA دیکھنے کی خاص تحریک کریں۔لجنہ اماءاللہ کی ہر ممبر کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو MTA سے جوڑ دے اور باقاعدگی سے اس کے پروگرام دیکھیں۔کم از کم اس بات کو یقینی بنائیں کہ میرا خطبہ جمعہ اور خلیفتہ المسیح کے دیگر پروگرام ضرور دیکھیں۔اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ان کے بچے بھی بیٹھ کر پروگرام ضرور دیکھیں۔یہ انشاء اللہ روحانی اور اخلاقی تربیت کا باعث بھی ہوں گے۔ان 257