لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 219
کریں۔لجنہ کی تمام ممبرات بھی اپنے اخلاص و وفا اور نیکیوں کے معیار بڑھائیں اور جنہیں کوئی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے اسے پوری دیانتداری اور محنت سے بجالائیں۔اللہ تعالیٰ سورۃ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے: اَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْؤُلًا یعنی عہد کو پورا کرو یقیناً عہد کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔پس اپنے عہد کو پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کرے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین رنگ میں بجالانے والی۔عہدوں کی پاسداری کرنے والی ہوں اور اپنی نسلوں کو سنبھالنے والی ہوں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 219