لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 246
ہو گا۔تربیت اولاد کے گر ملیں گے اور بہت سے قابلِ رشک نیک اوصاف کو اپنانے کا موقع ملے گا۔آپ میں سے جو صحابیات کی نسل سے ہیں وہ ان کی نیکیوں کو زندہ رکھیں اور بعد میں شامل ہونے والی بھی صحابیات کے پاک نمونوں پر عمل کریں تاکہ آپ کے اند ر روحانی انقلاب پیدا ہو۔مجھے امید ہے کہ یہ رسالہ نہایت ایمان افروز اور مفید مضامین پر مشتمل ہو گا۔آپ سب اس کے مضامین کو پڑھیں اور ان نیک نمونوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 246