لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 111
جیسا کہ آنحضرت علی ایم نے فرمایا لكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ۔“ یعنی تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس (کے سپر د) نگرانی سے پوچھا جائے گا۔بحیثیت عورت، گھر کو چلانے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری آپ ہی کو سونپی گئی ہے۔گھر ایک چھوٹا سا معاشرہ ہے جس کی بہترین رنگ میں تربیت آپ کے اعلیٰ منتظم ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔اسی طرح جس جگہ پر آپ کام کریں چاہے وہ مسجد ہو یا اپنی کوئی اور کام کی جگہ۔آپ کا نیک نمونہ دوسروں کے لئے امن و محبت کا ایک پیغام اور اسلام کی ایک خاموش تبلیغ ہو گی۔آج کا دور تلوار کے جہاد کا دور نہیں بلکہ اپنے نفس، اپنی نسل اور اپنے معاشرے و ملک و قوم کے لئے عظیم تربیتی جہاد کا وقت ہے۔اور اسی عظیم مجاہدہ میں شامل ہو کر ہی اسلام کے غلبہ کی منزل تک پہنچ ممکن ہے۔اس کی ابتدا آپ نے اپنے گھروں میں تربیتی جہاد کو اپنا کر حاصل کرنی ہے۔اخلاق فاضلہ کو حاصل کرنے کا بڑا کام ماؤں کے ذریعہ ہو گا جو وہ اپنی اولادوں میں فائز کریں گی۔وہ اس وقت ہو گا جب وہ اپنی غلطیوں، کوتاہیوں، لاعلمیوں اور گناہوں کی اصلاح کریں گی۔جھوٹ، غیبت، بدظنی ، تکبر و تمسخر، بد خلقی، بد نظری، فضول خرچی اور دین کے لئے کنجوسی و بخیلی سے بچیں گی اور اپنی اولادوں کو بھی بچائیں گی۔اور ایک ایسی نسل کی تربیت کو اپنی زندگی کا نصب 111