لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 75
پیدا کیا ہے۔آپ پر جہاں اپنے ہر عمل کو اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے ، اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دینے اور اسلام کی ترقی کی خاطر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے مستعد رہنے کی ذمہ داری ہے وہاں آئندہ نسلوں کو سنبھالنے، انہیں نیکی اور تقویٰ کی راہوں پر چلانے اور ان میں عباد الرحمان بننے کی تڑپ پیدا کرنے کی بھی ذمہ داری ہے۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے خود اپنے اخلاق سنواریں اور نیک بنیں۔اگر آپ ایسا کر لیں گی تو انشاء اللہ آپ کے بچے بھی نیک صالح ہوں گے۔جن بچوں کے ماں باپ نمازی ہوں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ بچے بھی نمازی ہوتے ہیں۔باپ اکثر کام کے سلسلہ میں گھر میں نہیں رہتا اس لئے ماں کو Role Model بننا چاہئے۔اسی طرح کوشش کریں کہ اپنے بچوں کو با اخلاق بنائیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خود با اخلاق بنیں۔اگر بچوں کے ساتھ چڑ کر یا منہ بسور کے بات کریں گی تو بچے بھی وہی چیز اپنائیں گے۔با اخلاق ماؤں کے بچے بھی با اخلاق ہوتے ہیں۔اس لئے اس طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔قرآن کریم میں مومنوں کو حضرت مریم علیہا السلام کی مثال اپنانے کی جو دعوت دی گئی ہے تو اس لئے کہ انہوں نے وہ چیز اپنے 75