لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 65
آپ کا چہرہ نور سے پر تھا۔آپ تو کل علی اللہ اور یقین کی دولت سے مالا مال تھے۔آپ کو اپنے مولا کی ذات پر مان تھا۔اپنی جماعت سے آپ کو بے پناہ محبت تھی۔اپنی نیندیں قربان کر کے اپنے پیاروں کے لئے دعاؤں میں مشغول رہتے۔ایک دفعہ فرمایا کہ میں ان کے لئے بھی دعا کرتا ہوں جو مجھے خط لکھتے ہیں اور ان کے لئے بھی جو کسی وجہ سے خط نہ لکھ سکیں۔سب کے لئے دعا کرتا ہوں۔جماعت کے سبھی مرد اور خواتین بھی آپ کے ساتھ غیر معمولی پیار کرتے اور آپ سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔آپ کے عہد خلافت میں ابتلاؤں کے ایسے طوفان آئے کہ مضبوط ترین اعصاب والا آدمی بھی گھبرا جائے مگر آپ نے ابتلاؤں اور خطرات کے ہر دور سے جماعت کو نہایت و قار اور آبرو کے ساتھ نکالا۔آپ خود بھی اسیر راہ مولا ر ہے۔لیکن کسی گھبراہٹ یا بے صبری کا کبھی مظاہرہ نہیں کیا۔آپ میں خدا داد شجاعت اور دین کے لئے غیرت پائی جاتی تھی۔آپ کے دور میں جماعت کے خلاف حکومتی سطح پر بھی مخالفت ہوئی لیکن وقت کے آمر اور فرعون صفت حکمران بھی آپ کو مرعوب نہ کر سکے بلکہ ایسے موقعوں پر ہمیشہ آپ عظمتوں کا ایک پہاڑ بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے۔آپ کو کئی دنوں تک پاکستان کی قومی اسمبلی میں احمدیت کی سچائی کے ثبوت میں دلائل دینے کی توفیق ملی اور خدا کے فضل سے دشمن کو لاجواب کیا۔آپ نے مشکل ترین اوقات میں جماعت کی ہمت 65