لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 52
ہو اور تھوڑے ہی دنوں تک تم اس طرح ہلاک ہو جاؤ گے جس طرح کہ کیڑے ہلاک ہوتے ہیں۔اور تم میں خدا نہیں ہو گا بلکہ تمہیں ہلاک کر کے خدا خوش ہو گا۔لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔اور وہ گھر بابرکت ہو گا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت نازل ہو گی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہو گا جہاں ایسا آدمی رہتا ہو گا۔اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور تمہاری گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں۔اور وہی میرا خدا تمہارا خدا ہے۔پس اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔۔۔ہر ایک نیکی کی راہ اختیار کرو۔نہ 66 معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ۔“ (رساله الومیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308-307) آپ سب جو مجلس شوری کے لئے جمع ہیں آپ اپنی اپنی مجالس کی نمائندہ ہیں۔جن ممبرات نے آپ کو چنا ہے وہ آپ پر حسن ظن رکھتی ہیں۔وہ حسن ظن رکھتی ہیں کہ آپ نیک باتوں پر عمل کرنے میں اُن سے بہتر ہیں۔وہ حسن ظن رکھتی ہیں کہ 52