لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 41
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 04۔04۔2008 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ فرانس السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط موصول ہوا جس میں آپ نے اپنے سہ ماہی رسالہ ”الصدیقہ “ کے خصوصی شمارہ کے لئے پیغام بھجوانے کے لئے لکھا ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء ”الصدیقہ “ کا یہ خصوصی شمارہ جو صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی کی مناسبت سے آپ شائع کر رہی ہیں اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت آپ کی لجنہ کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔اس کا مطالعہ ممبرات کے اندر مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کا موجب ہو اور وہ اللہ کی محبت میں ترقی کریں۔آمین 41