لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 39 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 39

اماءاللہ کی بہتری کے لیے تجاویز دیں اور اپنی سفارشات خلیفہ المسیح کو پیش کریں۔اس لیے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو نہایت نیک نیتی اور اخلاص سے تقویٰ پر قدم مارتے ہوئے نبھانا چاہئے۔اجلاس کے دوران آپ کی مکمل توجہ صرف اور صرف مجلس کی کاروائی پر ہو۔تا کہ آپ اپنی مجلس کی روحانی ترقی کے امور پر گہری سوچ، تدبر اور غور کرکے پھر اپنی تجویز دے سکیں۔اللہ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین مجھے یقین ہے کہ آپ جو بھی منصوبہ بندی کریں گی اور جو بھی مشورے دیں گی وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے صاف اور پاک دل ہو کر اور اس سے دعائیں مانگتے ہوئے اور تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے دیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہمیشہ ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لئے تیار رہیں گی۔کبھی ذاتی انا اور عزت کو جماعتی و قار پر ترجیح نہیں دیں گی اور خلافت احمدیہ سے وفا اور مخلصانہ تعلق کو پہلے سے بڑھ کر اپنے اندر اور اپنے بچوں کے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تقویٰ پر چلائے، تقویٰ پر قائم رکھے اور ہمیشہ تقویٰ کے ساتھ اپنے کئے ہوئے عہدوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آپ کے پاک منصوبوں میں 39