لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 33

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 18۔10۔2007 پیاری ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمد یہ بھارت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لجنہ اور ناصرات بھارت کے سالانہ اجتماع کے موقع پر مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے مجھے پیغام بھجوانے کے لئے لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے اور آپ سب کو اس بابرکت روحانی اجتماع سے بھر پور استفادہ کی توفیق دے۔اس موقع پر میں آپ کو آپ کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ہمیشہ یادرکھیں کہ آپ جو احمدی عور تیں ہیں، ان کو بہت اعلیٰ مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس ہمیشہ اس مقصد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔آپ پر جہاں اپنے ہر 33