لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 32
پس حقیقت یہ ہے کہ مائیں ہی اپنی اولاد کے اچھے یا برے مستقبل کی ذمہ دار ہوتی ہیں کیونکہ بچے اکثر باتیں اور عادتیں چھوٹی عمر سے سیکھتے ہیں۔اس لیے بچپن سے ہی دعائیں مانگتے ہوئے ان کی نیک تربیت کی فکر میں لگ جائیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں احمدیت کے پاک معاشرے کا فرد بنایا ہے اور ہمیں یہ فرض سونپا گیا ہے کہ اس پاک معاشرے کو ہم نے ساری دنیا میں رائج کرنا ہے۔اس لیے آپ سب جو یہاں جمع ہیں اپنی تنظیم کی چنیدہ بجنات ہیں۔آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں اور ان کی مسلسل نگرانی کرتی رہیں اور انہیں بطورِ خاص نمازوں کا پابند بنانے کی کوشش کریں۔آپ جب اپنے اپنے مقامات کی طرف واپس لوٹیں تو خود بھی میری ان نصائح پر کار بند ہوں اور اپنے اپنے حلقوں کی لجنات کو بھی ان باتوں کی طرف توجہ دلاتی رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی مجلس مشاورت کو ہر پہلو سے کامیاب بنائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 32