لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 19
پنج وقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور کے ساتھ ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو اور اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو۔۔۔یقیناً یاد رکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا جو تقویٰ سے خالی ہو۔ہر ایک نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہو گی وہ عمل بھی ضائع نہیں ہو گا۔“ پس انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنے میں ہے۔اس لئے اپنے دنوں کو خوف خدا سے آراستہ کریں اور اپنی شاموں کو تقویٰ سے مزین کریں کہ شریعت کا خلاصہ تقویٰ ہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 19