لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 274 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 274

سنا کریں اور ان پر عمل کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ ایم ٹی اے کی سہولت موجود ہے۔لجنہ اماء اللہ کی ہر مبر کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو ایم ٹی اے سے جوڑ دے اور باقاعدگی سے اس کے پروگرام دیکھیں۔کم از کم اس بات کو یقینی بنائیں کہ میرا خطبہ جمعہ اور خلیفۃ المسیح کے دیگر پروگرام ضرور دیکھیں۔اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ان کے بچے بھی بیٹھ کر یہ پروگرام ضرور دیکھیں۔اسی طرح عورتوں کی اہم ترین ذمہ داری تربیت اولا د ہے۔مثلاً انہیں نمازوں کا پابند بنانا، تلاوت کی عادت ڈالنا، انٹر نیٹ اور دیگر برائیوں سے بچانا، خلافت سے وابستگی کا درس دینا، ان کے اندر خدمت دین کا شوق پیدا کرنا، بچیوں کو پر دے اور حیادار لباس کا پابند بنانا۔یہ تمام باتیں تربیتی نقطہ نظر سے نہایت اہم ہیں جن کے لئے عملی اقدام اٹھانا آپ میں سے ہر ایک کی اولین ذمہ داری ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔(سنن ابن ماجہ ، ابواب الادب) ایک اور روایت ہے ، حضرت عبد الرحمان بن عوف بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اور اپنے خاوند کی 274