لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 259 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 259

کے ساتھ دیکھ بھال کرنے والی اور اسے اچھی طرح سنبھالنے والی عورت کو وہی ثواب اور اجر ملے گا جو اس کے خاوند کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر ملتا ہے۔(حدیقۃ الصالحین،حدیث نمبر 370) پس ہمیشہ یادرکھیں کہ کسی بھی قوم میں عورت کا کر دار قوم کو بنانے میں انتہائی اہم ہے۔ہر احمدی عورت اور بچی کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے اعمال صرف اس پر اثر انداز نہیں ہو رہے ہوتے بلکہ آئندہ نسلوں کی اٹھان بھی ان کے عمل کے زیر اثر ہو رہی ہوتی ہے۔مائیں ہی ہیں جو بچوں کی قسمت بدلا کرتی ہیں۔آپ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں گی اور اعمال صالحہ بجالانے والی ہوں گی تو آپ کی نیک تربیت کو پھل لگیں گے۔آپ کی زندگی میں بھی آپ کی اولاد آپ کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہو گی اور مرنے کے بعد بھی اولاد کی نیکیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمارہا ہو گا۔بچوں کو دعائیں جو اللہ تعالیٰ نے سکھائی ہیں وہ اسی لئے ہیں۔ایک دعا ہے رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا۔(بنی اسرائیل: 25) کہ اے میرے رب ان پر مہربانی فرما کیونکہ انہوں نے بچپن کی حالت میں میری پرورش کی تھی۔پس یہ دعا ہمارے پیارے خدا نے یقیناً قبولیت کا درجہ دینے کے لئے سکھائی ہے۔یقین ماں باپ کو ان کی تربیت پر ان کو اعلیٰ سرٹیفیکیٹ 259