لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 258 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 258

سے دین کے بارہ میں علم بڑھے گا۔خلیفہ وقت سے تعلق مزید مضبوط ہو گا۔تربیتی مسائل حل ہوں گے اور آپ کو اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق ملے گی جو خلافت سے وابستہ لوگوں کی بنیادی شرط ہے۔پھر بچوں کی تربیت کی طرف بھی خاص توجہ دیں۔مثلاً انہیں نمازوں کا پابند بنانا، تلاوت کی عادت ڈالنا، انٹرنیٹ اور دیگر برائیوں سے بچانا، خلافت سے وابستگی کا درس دینا، ان کے اندر خدمت دین کا شوق پیدا کرنا، بچیوں کو پر دے اور حیادار لباس کا پابند بنانا۔یہ تمام باتیں تربیتی نقطہ نظر سے نہایت اہم ہیں جن کے لئے عملی اقدام اٹھانا آپ میں سے ہر ایک کی اولین ذمہ داری ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔(سنن ابن ماجہ ، ابواب الادب) ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت اسماء بنت یزید انصاری حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عورتوں کی نمائندہ بن کر آئیں۔۔۔۔آپ نے انہیں فرمایا کہ جن کی تم نمائندہ بن کر آئی ہو ان کو جاکر بتادو کے خاوند کے گھر کی عمدگی 258