لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 226 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 226

نے دکھائے ہیں وہی عاقبت کے حصار کی طرف لے جانے والے ہیں۔پس ہمیں کسی اعتراض کرنے والے سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ ہمارے ہمدرد بن کر ہمیں مذہب سے دور ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے بجائے ایسے لوگوں کی باتوں میں آنے کے ہر عورت کو ، ہر احمدی لڑکی کو اپنا دینی علم بڑھانے کی ضرورت ہے۔کسی احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ پر دہ اور حجاب عورت کو اس کا حقیقی و قار، خود مختاری اور آزادی دلاتا ہے۔روحانی تلفظ اور دل کی پاکیزگی دینے کا بنیادی ذریعہ ہے۔پس ایسے معاشرے میں جہاں اللہ تعالیٰ کے کسی خاص حکم کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے آپ اپنی ثابت قدمی کی وجہ سے مزید اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کی وارث ٹھہریں گی۔ظاہری آزادی کے پیچھے بے چینیاں ہیں جنہیں دنیا داروں نے خول چڑھا کر چھپانے کی کوشش کی ہے۔اسلام نے دلوں کی بے چینیاں دور کرنے کا حل بھی بتایا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کے لئے خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے اس اصول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ آلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْبِنُ الْقُلُوبُ کہ سنو اللہ ہی ذکر سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔کوئی جتنا زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکے گا اتنا ہی دل کو اطمینان نصیب ہو گا۔پھر یہ بھی یاد رکھیں کہ ذکر الہی میں سب سے افضل نماز ہے۔بہت سے گھروں میں نمازوں کی حقیقی رنگ میں پابندی نہیں کی جاتی۔وقت پر ادا نہیں کی جاتیں۔پھر انہیں 226