لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 176 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 176

پس میرا آپ کو یہی پیغام ہے کہ یورپ کے معاشرہ میں پائی جانے والی برائیوں سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔آپ کی گفتگو میں، آپ کے عمل میں، آپ کے لباس میں ، آپ کے چال چلن میں احمدیت کی جھلک نظر آنی چاہئے۔آپ باقاعدگی سے میرے خطبات جمعہ سنا کریں اور بچوں کو بھی سنایا اور دکھایا کریں تاکہ آپ اور وہ اپنے آپ کو خلیفہ وقت کے قریب سمجھیں۔آپ کی سوچوں میں دین کی باتیں ہوں۔آپ کے دلوں میں معاشرتی برائیوں اور برے ماحول سے نفرت پید اہو۔اور نیکی اور رضائے باری تعالیٰ کا حصول آپ کا نصب العین ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 176