لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 175 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 175

شوق ہوتا ہے کہ وہ احمدیت کی تبلیغ کریں اور وہ جس کسی کو ملیں انہیں ایم ٹی اے اور جماعتی ویب سائٹ کے بارے میں بتاتی ہیں نیز دیگر جماعتی معلومات کے ذرائع سے آگاہ کرتی رہتی ہیں تا کہ وہ نورِ ایمان جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمایا ہے وہ اسے اور وں تک پہنچا سکیں۔پھر انہیں دعاؤں کی بھی عادت ہوتی ہے۔وہ خلیفہ وقت کو بھی دعاؤں کے لئے لکھتی ہیں۔اللہ تعالیٰ بھی ایسی دیندار عورتوں سے پیار کا سلوک فرماتا ہے اور اپنے فضل سے انہیں دعاؤں کی قبولیت کا تجربہ کرواتا ہے اور پھر خلیفہ وقت کی دعائیں بھی ایسے لوگوں کے حق میں قبول ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: دعا اسی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے جو خود بھی اپنی اصلاح کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے بچے تعلق کو قائم کرتا ہے۔پیغمبر کسی کے لئے اگر شفاعت کرے لیکن وہ شخص جس کی شفاعت کی گئی ہے اپنی اصلاح نہ کرے اور غفلت کی زندگی سے نہ نکلے تو وہ شفاعت اس کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔جب تک خود خدا تعالیٰ کی رحمت کے مقام پر کھڑ اہو تو دعا بھی اس کو فائدہ پہنچاتی ہے۔نرا اسباب پر بھروسہ نہ کر لو کہ بیعت کر لی ہے۔اللہ تعالی لفظی بیعتوں کو پسند نہیں کرتابلکہ وہ چاہتا ہے کہ جیسے بیعت کے وقت تو بہ کرتے ہو اس توبہ پر قائم رہو اور ہر روز نئی توجہ پیدا کر وجو اس کے استحکام کا موجب ہو۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 173-172) 175