لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 151 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 151

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 20۔09۔2014 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات الا حمد یہ بھارت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ لجنہ اماء اللہ بھارت کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے اور اس کی روزانہ تلاوت کرنے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا یہ احسانِ عظیم ہے کہ اُس نے ہمیں قرآن کریم جیسی جامع کتاب عطا فرمائی ہے۔اس میں دینی احکامات اور دلائل بیان ہوئے ہیں نیز ہماری معاشرتی زندگی کے آداب اور اخلاق حسنہ کی تعلیم دی گئی ہے۔اس کے پڑھنے سے انسان کی روحانی ترقی ہوتی ہے اور اسلامی تعلیمات کے محاسن اور خوبیوں کا پتہ چلتا ہے۔اس کے لئے ضروری 151