لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 119
علمی ریلی کے انعقاد کے موقع پر میرا آپ سب کے لئے پیغام یہ ہے کہ اب جبکہ احمدی عورتیں تعلیمی میدان میں خدا کے فضل سے مردوں سے بھی آگے بڑھ رہی ہیں۔اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان دعاؤں کے وارث بنتے ہوئے علم و معرفت کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔تو انہیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انہوں نے صرف دنیاوی علوم میں ہی آگے نہیں بڑھنا۔قرآن، حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں موجود علوم کو بھی حاصل کرنا اور ان کے نور سے اپنے دل و دماغ اور قلب و سینوں کو منور کرنا بھی ان کے لئے از حد ضروری ہے۔اور دراصل حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا عطا کردہ یہ علم ہی آپ کے ماتھوں کا جھومر اور آپ کے سروں کا تاج ہے اور ہونا چاہیے۔ان علوم کے زیور سے اپنے آپ کو سجائیں گی تو آپ کے حسن میں اضافہ اور رعنائی پیدا ہو گی۔وہ حسن اور مقام عطا ہو گا کہ جس کی آپ وارث ٹھہرائی گئی ہیں۔اولاد کی تربیت اصل میں آنے والی پوری قوم کی تعمیر کا پیش خیمہ ہو ا کرتی ہے جس کی آپ معمار بنائی گئی ہیں اور یہ مقام خدا اور اسکے رسول صلی یم نے آپ کو عطا کیا ہے۔پس اپنے اس مقام کی قدر کریں اور اسے کبھی نہ بھولیں۔وقت کی قدر کریں۔آپ اس مسیح کی خادمات ہیں 119