لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 118 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 118

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 14۔04۔2012 عزیز ممبرات لجنہ اماء اللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی لجنات اپنی علمی ریلی منعقد کر رہی ہیں۔آپ سب جو ان حالات میں اپنے فرائض باحسن طریق سے بجالا رہی ہیں یہ احمدیت کی تاریخ کے کبھی نہ بھولنے والے باب کا حصہ ہیں۔پاکستان کے بوڑھے ہوں یا جوان بچے ہوں یا عور تیں جس ہمت اور بہادری کے ساتھ آپ لوگ ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے گزر رہے ہیں میرا دل شکر کے جذبات سے لبریز ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے طفیل کیسی بہادر جماعت عطا فرمائی ہے۔آنے والی نسلیں آپ لوگوں پر فخر کریں گی اور آپ ہیں کہ جو آئندہ نسلوں کے سر بلند کرنے کا باعث بنیں گی۔118