لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 110
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 20۔10۔2011 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ ڈنمارک السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط موصول ہوا جس میں آپ نے اپنے سالانہ اجتماع پر جو خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 29-30 اکتوبر کو منعقد ہو گا، اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ آپ کے اس دینی اجتماع کا انعقاد ہر لحاظ سے مبارک و بابرکت کرے اور اس میں شامل ہونے والی ہر ممبر لجنہ و ناصرات کو اس کے پروگرام سے مستفید ہونے اور اس کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر آپ سب کے لئے میرا خصوصی پیغام یہ ہے کہ آپ میں سے ہر ممبر اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنے فرائض کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی کوشش کرے۔110