لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 109
پس اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھائیں اگر آپ کے دن اور راتیں خوفِ خدا میں بسر ہوں تو یہی حاصل اسلام ہے۔اس لئے با عمل بنیں۔اپنے بچوں کو دینی احکامات کا پابند بنائیں۔نمازوں اور تلاوت کا خود بھی التزام کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کا عادی بنائیں۔انٹرنیٹ اور دنیا داری کے ٹی وی چینلز کی بجائے انہیں ایم ٹی اے سے وابستہ رکھیں تا کہ وہ دین کے قریب رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ صراطِ مستقیم پر قائم رکھے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو دین و دنیا کی سعادتیں عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفة المسیح الخامس 109