لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page vi

بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی و علی رسولہ الکریم پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ سیکشن مرکزی الجنہ اماءاللہ کی صد سالہ جوبلی کے تاریخی موقع پر خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں دنیا کے مختلف ممالک کی بجنات کو خاص مواقع پر بھجوائے گئے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پیغامات کو کتابی شکل دینے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے بانی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی مصلح موعودؓ نے ابتداء سے ہی نہایت شفقت سے اس تنظیم کی اپنے زریں اصولوں اور ہدایات کے ذریعہ ایک نو خیز پودے کی طرح آبیاری فرمائی اور خلفاء کرام کی مسلسل نگرانی و رہنمائی میں یہ کو نیپل ایک صدی کے بعد ایک تن آور درخت کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اور دن بدن لجنہ اماءاللہ کی تنظیم پھلتی پھولتی جارہی ہے اور ترقیات کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک اس کتاب میں خلافت خامسہ کے ابتدائی سال 2003 سے لیکر 2022 تک کے لجنہ اماء اللہ عالمگیر کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پیغامات کو بہ تسلسل و بالترتیب شامل کیا گیا ہے۔اس مجموعہ پیغامات میں احمد کی مستورات بشمول عہدیدارات کو جامع نصائح سے نوازا گیا ہے۔ان میں اہم تربیتی، اخلاقی ، روحانی اور تنظیمی نکات پر گہرائی سے توجہ دلائی گئی ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے نہ صرف ممبرات لجنہ اماءاللہ بلکہ ساری دنیا کے احمدی قارئین بہرہ مند ہوں گے۔انشا اللہ تعالٰی اس کتاب کی تیاری میں محترمہ ریحانہ احمد صاحبہ سابقہ انچارج لجنہ سیکشن مرکزیہ نے پیغامات کو اردو و انگریزی میں مجتمع کرنے سے لے کر ان کی تدوین کے مراحل تک میں نہایت محنت و لگن سے اس اہم ذمہ داری کو نبھایا ہے نیز فائزہ ار جوئی صاحبہ، عاصمہ بدر صاحبہ ، امتہ الہادی احمد صاحبہ اور ماریہ خرم صاحبہ نے ٹائیپنگ اور پروف ریڈینگ کے کام کو محنت سے سر انجام دیا۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالی لجنہ سیکشن کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین خاکسار رضوانہ نثار انچارج لجنه سیکشن مرکز یہ