لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 280
کی کوئی اہمیت ہے۔مائیں نیک نمونہ دکھائیں اور اپنی بچیوں کو چھوٹی عمر سے اس کی عادت ڈالیں۔مثلاً جوانی میں جب لڑکیاں قدم رکھتی ہیں تو ان کے کوٹ گھٹنوں سے نیچے ہونے چاہئیں۔ایسے کوٹ پہنے چاہئیں جو اُن کا پورا جسم ڈھانکنے والے ہوں نہ کہ فیشن۔اور بازو لمبے ہونے چاہئیں۔اپنے عزیزوں رشتہ داروں کے درمیان بھی جب کسی فنکشن میں یا شادی بیاہ وغیرہ میں آئیں تو ایسا لباس نہ ہو جس میں جسم اٹریکٹ (Attract) کرتا ہو یا اچھا لگتا ہو یا جسم نظر آتا ہو۔آپ کا تقدس اسی میں ہے کہ اسلامی روایات کی پابندی کریں اور دنیا کی نظروں سے بچیں۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت اسماء بنت ابی بکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔اور انہوں نے بار یک کپڑے پہنے ہوئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض کیا۔یعنی ادھر اُدھر ہونے کی کوشش کی اور فرمایا: اے اسماء ! عورت جب بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے تو یہ مناسب نہیں کہ اس کے منہ اور ہاتھ کے علاوہ کچھ نظر آئے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ اور ہاتھ کی طرف اشارہ کر کے یہ بتادیا۔280