لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 15
تجھے کچھ بھی محنت کرنی نہیں پڑی۔یہ سب اس پاک مولی کا احسان ہے جس نے اول ان چیزوں کو پیدا کیا پھر ایسے اسباب مہیا کئے کہ وہ تیرے لئے تیار ہو اور اب وہی پاک ذات ہے جو تیرے لئے اسے نافع بنائے۔اسی طرح مائیں اگر چاہیں تو بچوں کو سوتے وقت تارے، چاند اور آسمان، دن کو دوسرے نظارہ ہائے قدرت کی طرف متوجہ کر کے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلا سکتی ہے۔میں احمدی ماؤں کو خصوصیت سے اس امر کی طرف توجہ دلا تا ہوں کہ وہ اپنے ننھے ننھے بچوں میں خدا پرستی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔وہ انہیں لغو، مخرب اخلاق اور بے سروپا کہانیاں سنانے کی بجائے نتیجہ خیز ، مفید اور دیندار بنانے والے قصے سنائیں۔ان کے سامنے ہر گز کوئی ایسی بات چیت نہ کریں جس سے کسی بد خلق کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔بچہ اگر نادانی سے کوئی بات خلاف مذہب اسلام کہتا ہے یا کرتا ہے اسے فورارو کا جائے اور ہر وقت اس بات کی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے قلب میں جاگزیں ہو۔اپنے بچوں کو کبھی آوارہ نہ پھر نے دو۔ان کو آزاد نہ ہونے دو کہ وہ حدود اللہ کو توڑنے لگیں۔ان کے کاموں کو انضباط کے اندر رکھو اور ہر وقت نگرانی رکھو۔اپنے 15